5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
برطانیہ میں نئی قسم کی حکومت بنائیں گے، نک کلیگ
جنگ نیوز -
لندن . . . برطانیہ کی نئی حکومت کے نائب وزیراعظم نک کلیگ نے کہا کہ وہ نہ صرف نئی حکومت بنائیں گے بلکہ ایک نئی قسم کی حکومت بنائیں گے ?نئی حکومت کے زیر قیادت برطانیہ کے کئی دوسرے ممالک سے خارجی تعلقات میں تبدیلی کے امکان ہیں ?مخلوط حکومت کے رہنما کیمرون اور کلیگ دونوں امریکا کے ساتھ برطانوی تعلقات پر اتفاق رائے رکھتے ہیں?وہ لیبر کی حکومت کے برعکس امریکا سے زیادہ قریبی تعلقات کی حمایت میں نہیں ہیں?دونوں رہنما افغانستان میں برطانوی کردار کی تو حمایت کرتے ہیں تاہم کیمرون چاہتے ہیں کہ اگلے پانچ برسوں میں افغانستان سے تمام برطانوی فوجی واپس آجائیں اور نک کلیگ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی اموات پر انہیں تشویش ہے?تاہم یورپ سے برطانیہ کے تعلقات کے موضوع پر جہاں وزیراعظم کیمرون کی جماعت کو شبہ ہے وہاں سابق یورپین پارلیمنٹ کے رکن نک کلیگ کا جھکاؤ یورپ کی طرف ہے?تاہم کئی مبصرین کا خیال تھا کہ لیب ڈیمز اور کنزویٹو کی مخلوط حکومت کے لیے سب سے بڑا مسئلہ امیگریشن کا ہوگا لیکن دونوں جماعتوں نے قومی مفاد کے لیے اس موضوع پر اپنے اختلاف بھلادیئے?