5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
برطانوی سیاست کے200سال میں کیمرون دوسرے کم عمر وزیراعظم
جنگ نیوز -
لندن . . . برطانیہ کے ان عام انتخابات میں برطانوی سیاست میں کئی نئی تاریخیں رقم ہوئیں? سب سے پہلے برطانوی سیاست کی دو سو سال میں ڈیوڈ کیمرون43 سال کی عمر میں برطانیہ کے سب سے کم عمر وزیراعظم بنے ہیں? ان سے پہلے دو سو سال پہلے لارڈ لیور پول42 سال کی عمرمیں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے? دوسرے اہم بات یہ ہے کہ کنزویٹوز نے ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے لیبر پارٹی کے تیرہ سالہ حکومت کا باب بند کردیااور تیسرا کہ کنزویٹو اور لب ڈیمز کی مخلوط حکومت سے پہلے اس طرح کی حکومت ستر سال پہلے بنی تھی? نئی مخلوط حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایوان کی مدت 5سال ہوگئی?یہ برطانوی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ برطانوی انتخابات کی اگلی تاریخ پہلے سے مقرر کردی گئی ہو?