5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ضلع رحیم یار خان ایرانی مصنوعات کی اسمگلنگ کامرکز بن گیا
جنگ نیوز -
رحیم یار خان. . . ضلع رحیم یار خان ایرانی مصنوعات کی اسمگلنگ کامرکز بن گیاہے گذشتہ دس سالوں سے پولیس ، ایکسائز پولیس اور کسٹم حکام کی سرپرستی میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان روزانہ براستہ کوئٹہ کشمور ، گھوٹکی، اسمگل کیے جارہے ہیں?پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ دس سالوں سے ضلع کشمور، گھوٹکی اور ضلع رحیم یار خان کے پولیس ، ایکسائز پولیس ،کسٹم کے اعلی? افسران ، ضلع رحیم یار خان اور صادق آباد کے معروف ٹرانسپوٹرز و اسمگلرز کروڑوں روپے مالیت کی ایرانی مصنوعات روزانہ اسمگلنگ کر رہے ہیں جس میں کپڑا ، پیٹرول، گریس ،جعلی ڈیزل مسروقہ گاڑیوں کے پارٹس منشیات اورجعلی زرعی ادویات اسمگل کی جاتی ہیں ? یہ مصنوعات ایران سے کوئٹہ براستہ ضلع کشمور ضلع گھوٹکی سے ضلع رحیم یار خان کے سرحدی شہر صادق آباد لائی جاتی ہیں جس کے بعد اس اسمگل شدہ سامان کو مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا ہے?