تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

دھاگابرآمدکیخلاف ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

جنگ نیوز -
فیصل آباد . . . دھاگے کی برآمدکیخلاف ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے?صنعتکاروں نے وفاقی کابینہ کی ٹیکسٹائل کمیٹی کی جانب سے ہڑتال کا نوٹس لینے اور آج اجلاس بلانے پر سڑکوں پر مظاہرہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے?ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل فورم کے ریجنل چیئرمین خرم مختار کے مطابق گذشتہ روز صنعتکاروں اور مزدورں کے احتجاجی مظاہرہ کے بعد وفاقی کابینہ کی ٹیکسٹائل کمیٹی نے دھاگے کی برآمد ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے مطالبات پر غور کرنے کیلئے آج اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا ہے جس میں ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے دھاگے کی برآمد پر پابندی کی سفارش کی جائے گی،جس کی وجہ سے آج ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے صنعتکاروں مزدورں نے سڑکوں پر نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے? وہ ٹیکسٹائل کمیٹی کے فیصلے کا انتظار کریں گے اور اگر ویلیو ایڈڈ سیکڑ کو بچانے کے لیے اقدامات نہ کئے گئے تو سخت احتجاج کیا جائے گا اور سول نافرمانی کی تحریک بھی شروع کی جاسکتی ہے? دوسری جانب دھاگے کی برآمد کیخلاف ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ملز کے باہر مزدوروں کے احتجاجی کیمپ بھی قائم ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.