5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
2300تک درجہ حرارت انسانوں کیلئے انتہائی گرم ہو جائے گا، ماہرین
جنگ نیوز -
نیویارک . . . عالمی ماہرین کے مطابق زمین کا درجہ حرارت دو ہزار تین سو تک انسانوں کے لئے انتہائی گرم ہوجائے گا? عالمی ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ زمین کا بڑھتا ہوا درجہ حرارت انسانی زندگی پر منفی اثرات پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے اورموسم کے اس تغیر کو اگلی صدی تک بھی نہیں روکا جاسکتا جسکی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے? ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھی خطرہ ہے کہ خام تیل کا استعمال کم نہیں کیا گیا تو اگلی تین صدیوں میں بھی زمین کا بڑھتا ہوا درجہ حرارت انسانی زندگی کے لئے خطرناک ثابت ہوگا?