تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ہنزہ : حکومت کے ناقص انتظامات کیخلاف احتجاج، شاہراہ قراقرم بند

جنگ نیوز -
ہنزہ . . . عطا آباد جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے سے گوجال کا ایک اور گاؤں گلمت بھی جزیرہ بن گیا ? دوسری جانب ہنزہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ٹرانسپورٹ یونین ہنزہ اور بزنس ایسوسی ایشن علی آبادنے سانحہ کیخلاف ہڑتال اور مظاہرہ کیا ? آج صبح گوجال کے تحصیل ہیڈ کوارٹر گلمت میں شاہراہ قراقرم کا بیشتر حصہ زیر آب آنے سے گلمت کا گوجال کے دیگر علاقوں سے رابطہ ختم ہوگیا اور یہ گاؤں ایک جزیرے میں تبدیل ہوگیا? متاثرہ علاقے کے ڈھائی ہزار سے زائد افراد محصور ہو گئے ہیں? دوسری جانب عطا آباد جھیل کی سطح مسلسل بلند ہوکر323 فٹ سے زائدہوچکی ہے اور جھیل21 کلومیٹر تک پھیل چکی ہے?آئندہ چند روز میں جھیل سے پانی کے اخراج کے دوران سیلاب آنے کا خدشہ ہے جس سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کااعلی? ترین سطح پر جائزہ لیا جا رہا ہے ?گلگت اور ہنزہ کے مختلف مقامات پر امدادی مراکز اور کنٹرول روم قائم کردیئے گئے ہیں ?ادھر مصنوعی جھیل سے متاثر ہونے والے افراد کا کہنا ہے کہ چار ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک کوئی بہتر اقدامات نہیں کیے گئے ? حکومت کا یہی رویہ رہا تو وہ عارضی طور پر قائم کیمپوں کو چھوڑ کر اپنے تباہ شدہ علاقوں میں جانے پر مجبور ہوجائیں گے?دوسری جانب ہنزہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر علی آباد میں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ہنزہ اور بزنس ایسوسی ایشن علی آباد کی کال پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر علی آباد میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے?مختلف سیاسی جماعتوں اورتنظیموں نے بھی ہڑتال میں حصہ لیا?اس دوران علی آباد میں شاہراہ قراقرم کے مقام پر مظاہرین نے دھرنا دیا? مظاہرین کا کہنا تھا کہ عطا آباد جھیل کی موجودہ صورتحال حکمرانوں اور متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث پیش آئی ہے? مظاہرین نے حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کی? مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس سانحہ پر بروقت اقدامات نہ کرنے سے ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.