5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بجلی کا شارٹ فال 9سو میگاواٹ رہ گیا، لوڈشیڈنگ میں مزید کمی
جنگ نیوز -
لاہور . . . ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزیدکم ہوکر9سو میگاواٹ رہ گیا ہے جس سے لوڈشیڈنگ میں بھی مزیدکمی ہوگئی ہے?ملک کے ہائیڈل اور آئی پی پیز کی بجلی کی پیداوار بڑھنے سے مجموعی طور پر شارٹ فال میں4سے5 ہزار میگاواٹ روزانہ کا شارٹ فال کم ہوکر نو سومیگاواٹ پر آگیا ہے پیداوار1328 میگا واٹ جبکہ ڈیمانڈ 14200 میگاواٹ پر گئی ہے یہی وجہ سے کہ اس ریلیف کو صارفین تک منتقل کر دیا گیا ہے اور گھریلو صارفین کو بھی سکون ملا ہے کراچی کو بدستور6 سومیگاواٹ سے زائد بجلی فراہم کی جارہی ہے اس میں کمی نہیں کی گئی? آئی پی پیز کی پیداوار ریکارڈ6 ہزار میگاواٹ تک چلی گئی ہے ،سوئی گیس کمپنی کی طرف سے گیس ملنے سے پاور ہاؤسز پوری صلاحیت سے کام کررہے ہیں? آئل پر انحصار بھی کم ہونے سے پیپکو کے اخراجات میں کمی آئی ہے? پیپکو حکام کے مطابق آنیوالے دنوں میں ڈیمانڈ اگرچہ بڑھے گی تاہم ہائیڈل پیداوار میں بھی اسی تناسب سے اضافے سے شارٹ فال میں زیادہ فرق نہیں آئے گا?