تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سگریٹ نوشی چھوڑنے میں مشکلات کی وجہ جینیاتی ہے، طبی تحقیق

جنگ نیوز -
لندن . . . جنگ نیوز . . . ایک جدید طبی تحقیق کے دوران معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ چھوڑنے کے عمل کے دوران محسوس کی جانے والی مشکلات کی اصل وجہ جینیاتی ہے? ماہرین نے تین مختلف تحقیقات کے تجزیے سے انسانی ڈی این اے کے نمونے لئے، ایک لاکھ 40 ہزار افراد میں سگریٹ پینے والے اور نہ پینے والے افراد شامل تھے? ماہرین نے دیکھا کہ سگریٹ پینے والے جب سگریٹ پیتے ہیں اور سگریٹ پینے والے جب سگریٹ چھوڑتے ہیں تو جینیاتی سطح پر ڈی این اے پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں? اس تحقیق میں ماہرین نے 74 ہزار 53 افراد میں جینیاتی سطح پر تین ریجن متعین کئے، ان میں سے ایک حصہ کو سگریٹ کی ابتداء، دوسرے حصہ کو سگریٹ چھوڑنے سے تعبیر کیا گیا، اس حصہ میں 15 کروموسوم حصہ لیتے تھے اور سگریٹ سے حاصل ہونے والی نیکوٹین کو وصول کرتے تھے? تیسرے حصہ کا تعلق سگریٹ ترک کرنے سے پیدا ہونے والی بے چینی سے تھا? کروموسوم کے گروپ کو ماہرین نے 15 کیو 25 کا نام دیا ہے جبکہ سگریٹ سے متعلق 2 جینز کو سی وائی پی 12 اے 6 اور سی وائی پی 2 بی 6 کے نام دیئے گئے ہیں جبکہ نیکوٹین میٹابولزم میں حصہ لینے والے جینز کو سی ایچ آر این بی تھری اور سی ایچ آر این اے سکس کا نام دیا گیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.