تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

وٹامن ڈی دوران حمل پیچیدگیوں سے محفوظ رکھتا ہے، ماہرین

جنگ نیوز -
نیویارک . . . جنگ نیوز . . . ماہرین تولید کے مطابق وٹامن ڈی دوران حمل نہ صرف ماں اور بچے کی حفاظت کرتا ہے بلکہ قبل از وقت پیدائش کے خطرہ اور اس سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے? پیڈآٹرک اکیڈمک سوسائٹی کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی اس تحقیق میں 1950ء سے 1960ء کے درمیان قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے پیدا ہونے والے لوگوں کا تجزیہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کے اندر اب بھی وٹامن ڈی کی کمی ہے? پروفیسر کورل ایل وینگر نے اپنی اس تحقیق کو میڈیکل یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولینا کے تعاون سے مکمل کیا? انہوں نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ وٹامن ڈی کا بہت زیادہ استعمال بھی درست نہیں، صرف ضرورت کے مطابق ہی یہ وٹامن فائدہ دیتا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.