5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سرحدی علاقوں میں دخل اندازی کے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں،چین
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . جنگ نیوز…چین نے سرحدی علاقوں میں دخل اندازی کے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین سرحدی امور پر اصولوں کو مدنظر رکھتا ہے? ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز دارالحکومت بیجنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ بھارت کی جانب سے چینی فوجیوں پر سرحدی علاقوں میں دخل اندازی کے الزامات بے بنیاد ہیں جن میں حقیقت نہیں ہے? انہوں نے کہا کہ چینی افواج اپنی سرحد کی حفاظت پر معمور ہیں اور چین سرحدی امور پر اصولوں کو مدنظر رکھتا ہے?