تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ٹی 20 کپ:بیٹنگ میں جے وردھنے ، باؤلنگ میں ڈرک نینس سرفہرست

جنگ نیوز -
سینٹ لوشیا . . . جنگ نیوز . . . آئی سی سی ٹی20کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے تک بیٹنگ کے میدان میں مہیلا جے وردھنے اور باؤلنگ میں ڈرک نینس پہلے نمبر پر رہے? تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20ورلڈ کپ کا سپر ایٹ مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا ہے اور بیٹنگ کارکردگی میں سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے 292رنز کے ساتھ سر فہرست رہے انہوں نے 73کی اوسط سے رنز اسکور کئے جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں? بھارت کے سریش رائنا 219رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان کے سلمان بٹ 191رنز کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ کے جیک کیلس 171رنز کے ساتھ چوتھے اور انگلینڈ کے ایون مورگن 166رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے? باؤلنگ کے میدان میں آسٹریلیا کے ڈرک نینس 13وکٹوں کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقہ کے لینگا ویلڈٹ11وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان کے سعید اجمل10وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.