تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاک امریکا تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، رابرٹ گیٹس

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . جنگ نیوز . . . امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے گزشتہ دو سال کے دوان پاک امریکا تعلقات میں نمایاں پیش رفت کا اعتراف کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں دونوں اتحادی ممالک کے درمیان مستقبل میں بھی باہمی تعلقات میں بہتری کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا? انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان موجودہ تعلقات کو 10 میں سے 6 یا 7 نمبر دیتے ہیں? انہوں نے کہاکہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے محض دو سال قبل پاک امریکا تعلقات کو 10 میں سے 3 نمبر دئیے تھے جو باہمی تعلقات میں کشیدگی کے عکاس تھے? سی این این کو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہیں علم ہے کہ پاکستانی حکام میں موجود امریکیوں کی تعداد کے حوالے سے بے حد حساس ہیں? امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری کے حوالے سے بھی بے حد حساس ہے اور امریکا کو ایسے امور کا احترام کرنا ہوگا جن کے حوالے سے پاکستان زیادہ حساس ہے? انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے دونوں ممالک مل کر کام کر رہے ہیں اور نتیجہ یہ ہے کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں تیزی سے بہتری آئی ہے جس کے مستقبل میں بھی جاری رہنے کی توقع ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.