5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
الطاف حسین کامتاثرین ہنزہ کیلئے 10 لاکھ روپے امدادکا اعلان
جنگ نیوز -
لندن . . . متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ہنزہ گوجال کے متاثرین کیلئے فوری طورپر10 لاکھ روپے مالیت کی امدادکااعلان کیاہے? اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ہنزہ میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث بننے والی مصنوعی جھیل کے نتیجے میں دوگاو?ں آئین آباد اورشش کٹ پہلے ہی تباہ ہوچکے ہیں اوراب مزیددیہات کوتباہی کاسامناہے اوروہاں کے عوام شدید خطرات اورمشکلات سے دوچارہیں?انہوں نے تباہ ہونے والے دیہات کے متاثرین کی حکومتی سطح پرمناسب امدادنہ کئے جانے پر سخت افسوس کااظہارکیا?انہوں نے ہنزہ گوجال کے متاثرین سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے متاثرین کیلئے فوری طورپر10 لاکھ روپے مالیت کی امدادکااعلان کیااورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کوہدایت کی کہ وہ ہنزہ گوجال کے متاثرین کی امدادکیلئے فوری طورپرغذائی اجناس اوردیگر امدادی سامان روانہ کریں اورمتاثرین کی ہرممکن مددکریں? الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ہنزہ گوجال کے دیگردیہات کو تباہی سے بچانے کیلئے جنگی بنیادوں پر تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں، متاثر ین کی ہر طرح سے امدادکی جائے، تباہ حال دیہات کے بچوں کے اسکولوں کی فیسیں معاف کی جائیں?