5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
احمد رضا طاہر کی بطور سی سی پی او لاہور تقرری کا نوٹی فکیشن کالعدم
جنگ نیوز -
لاہور . . . چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس خواجہ محمد شریف کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے احمد رضا طاہر کی بطور سی سی پی او لاہور تقرری کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا?عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے یہ فیصلہ احمد رضا طاہر کے بطورسی سی پی اولاہور تقررکے ازخودنوٹس کی سماعت کے بعددیا?کیس کی سماعت کے دوران آئی جی پولیس پنجاب طارق سلیم ڈوگربھی عدالت میں پیش ہوئے?سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس شخص کے خلاف ہائیکورٹ کے جج نے کارروائی کی اسے انعام میں سی سی پی اولاہور بنا دیاگیا،جس افسر نے یہ تقررنامہ جاری کیا اس افسر کو تو جیل میں ہونا چاہیے?اس موقع پرایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ حارث نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عدالتوں کا احترام کرتی اورقانون کی عملداری پریقین رکھتی ہے?انہوں نے کہا کہ احمدرضاطاہر کے خلاف کارروائی وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھی ،ان کے تقررسے عدالتی فیصلے کی توہین نہیں ہوئی،اس سے پہلے انہیں آرپی او بہاولپورمقررکیاگیاتھا?جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت کے اقدام سے دنیا میں بدنامی ہوئی ،حکومت قانون کی عملداری چاہتی ہے تو اسے ایسا اقدام نہیں کرنا چاہیے تھا?انہوں نے کہاکہ حکومت کے مشیرکون ہیں جو اسے ایسے مشورے دیتے ہیں?عدالت نے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کامختصر فیصلہ سنایا اور کہا کہ اس کی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی?