5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان اور آسٹریلیا اب تک 4 ٹی 20میچز میں مدمقابل ہوئے
جنگ نیوز -
سینٹ لوشیا . . . جنگ نیوز . . . دفاعی چیمپئن پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک چار ٹی 20کرکٹ میچ کھیلے گئے جن میں سے دو میں پاکستان اور دو میں آسٹریلیا کامیاب رہا? پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں ٹی 20ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جمعے کو ٹکرائیں گی? پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20کرکٹ میچ 2007ء کے ٹی 20ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے 6وکٹوں سے کامیابی حاصل کی? سال2008ء میں دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی ٹی 20میچ نہیں کھیلا گیا? 2009ء میں دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20کرکٹ میچ دبئی میں کھیلا گیا، اس میچ میں بھی پاکستان نے7وکٹوں سے کامیابی حاصل کی? 2010ء میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی 20کرکٹ میچ میلبورن میں کھیلا گیا، اس میچ میں آسٹریلیا نے 2رنز سے کامیابی حاصل کی? دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ حالیہ ٹی20ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ میں مد مقابل آئیں، اس میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 34رنز سے شکست دی?