5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹی 20 کپ: انگلینڈ اور آسٹریلیا سپر ایٹ مرحلے میں ناقابل شکست
جنگ نیوز -
سینٹ لوشیا…جنگ نیوز… انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں ٹی20ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ناقابل شکست رہیں? تفصیلات کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ کا سپر ایٹ مرحلہ اختتام پذیر ہوگیاہے اور گروپ ای سے انگلینڈ ،پاکستان جبکہ گروپ ایف سے آسٹریلیا اور سری لنکا نے ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا? گروپ ای میں انگلینڈ کی ٹیم اپنے تینوں میچ جیت کر ناقابل شکست رہی جبکہ پاکستان ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ? پاکستان کی ٹیم نے بہتر رن ریٹ کی بدولت سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی? گروپ ایف میں آسٹریلیا کی ٹیم ناقابل شکست رہی اور اپنے تینوں میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا? یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ابتدائی راؤنڈ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، گروپ ایف میں سری لنکا کی ٹیم نے تین میں سے دو میچوں میں کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی? میزبان ویسٹ انڈیز نے تین میں سے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت کو سپر ایٹ مرحلے میں تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا?