5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کا اجلاس21 مئی کو طلب
جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . . . .قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کا اجلاس21 مئی کو طلب کر لیا گیاہے، اجلاس میں پی سی بی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ اور ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر بحث ہو گی?پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین اقبال محمد علی خان کرینگے? اجلاس میں چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ،سی او او وسیم باری، منیجر یاور سعید،یونس خان،انتخاب عالم،عبدالرقیب،عاقب جاوید،وقار یونس اور اعجاز احمد کو طلب کیا گیا ہے? اجلاس میں دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی شرمناک شکست،کھلاڑیوں کی سزاؤں،میچ فکسنگ،کھلاڑیوں کے اختلافات اور ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی کارکردگی سمیت کئی اہم معاملات پر بحث کی جائے گی?