5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مورگن اسٹینلے:فرنٹیئر انڈیکس میں پاکستانی کمپنیوں کی تعداد14کردی گئی
جنگ نیوز -
لندن . . . . . . . .مورگن اسٹینلے نے اپنے فرنٹئیر انڈیکس میں پاکستان کی15کمپنیوں سے جہانگیر صدیقی کو کم کرکے14کردی جبکہ انڈیکس میں بنگلہ دیش کو کرلیا گیا? مورگین اسٹینلے کے ششماہی اجلاس میں فرنٹیئرانڈیکس میں پاکستانی کمپنیوں میں سے جہانگیر صدیقی کمپنی کو نکال دیا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی کمپنیوں کی مجموعی تعداد کم ہوکر14رہ گئی ہے مارکیٹ تجزیہ کار محمد سہیل کے مطابق انڈیکس میں پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس کی سیریز میں شامل کرنے کا کوئی جائزہ نہیں لیا گیاہے ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی زیادہ توجہ پاکستان کو دوبارہ ایمرجنگ مارکیٹس انڈیکس میں شامل کرنے پر ہے مگر اس باربھی انڈیکس کی توقعات پوری نہیں ہوسکی ہیں ?