تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاکستانی حکومت زیر گردش قرضوں پر جون تک قابو پالے گی،آئی ایم ایف

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . . . . .آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندے پال راس کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت مختلف اداروں میں زیر گردش قرضوں پر جون2010 تک قابو پالے گی?پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے پال راس نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ پاکستانی حکومت رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف3 فی صد حاصل کرلے گی? انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں میں زیر گردش قرضوں کو ختم کرنے کے لیے پاکستانی حکومت عالمی بینک اور یشیائی ترقیاتی کے ساتھ کام کررہی ہے جبکہ ان قرضوں پر جون 2010 تک قابو پالے گی?پال راس کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کو مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کے ذریعے مہنگائی کی شرح پر قابو پانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے سے توانائی کے شعبے میں دی جانے والی سبسڈی مزید بڑھ جائے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.