5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
صدرزرداری اور وزیراعظم گیلانی سے آرمی چیف کی ملاقاتیں
جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . . . .چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے صدر اور وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں?آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پہلے صدر آصف علی زرداری اور بعد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ، جس میں پیشہ وارانہ امور، دہشت گردی کے خلاف جنگ ، امن و امان کی صورت حال اور ہنزہ جھیل سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی?