تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

رحمان ملک حیدر آبادکے عوام کے جذبات کونہیں سمجھتے،امین فہیم

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . . . .وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ رحمان ملک کا حیدر آباد سے کوئی تعلق ہے نہ وہ وہاں کے عوام کے جذبات سمجھتے ہیں ? اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفت گومیں ان کاکہناتھاکہ سابق وزیراعلی? سندھ ارباب غلام رحیم نے سیاسی مفادات کے تحت حیدر آباد کی تقسیم کی ، جو کسی صورت قبول نہیں? امین فہیم نے کہاکہ رحمان ملک نے الطاف حسین سے پالیسی معاملات کے تحت ملاقات کی ہے ، الطاف بھائی کو بھی حیدر آباد کے عوام کے جذبات کو سمجھنا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے مزید ضلع بنانے کے بارے میں کوئی رائے نہیں دینا چاہتے،پہلے حیدر آباد کا مسئلہ حل کرائیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.