5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے، فوزیہ وہاب
جنگ نیوز -
راولپنڈی. . . . . . . .قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی چیئرپرسن فوزیہ وہاب نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے تاہم اس کے بل میں پائی جانے والی پیچیدگیوں کو دور کیا جائے ? دوسری طرف ایوان صنعت وتجارت کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو قبول نہیں کریں گے ?راولپنڈی میں آل پاکستان ایوان صنعت وتجارت کے ساتھ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے ساتھ ہونے والے سیمینار میں فوزیہ وہاب نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاط سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہو گا اور عوام کو سہولیات دینے کے لیے ٹیکس نیٹ کو بڑھانا لازمی ہو گیا ہے کیونکہ اس کو بڑھا کر ہی بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے ?انھوں نے کہا کہ کھانے پینے کی ضروری اشیا ،ادویات اور تعلیم کو ویٹ سے مستثنی? قرار دینے کے لیے کام ہو رہا ہے?اس موقع پر مختلف تجارتی تنظیموں نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نافذ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مہنگائی میں20 سے22 فیصد اضافہ ہو گا جس کا برائے راست اثر عوام پر پڑے گا ?