5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
قالین کے کارخانے چارسدہ منتقل کردیئے جائینگے،ڈی سی او پشاور
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے شہری علاقوں میں قائم قالین کے کارخانے جلد چارسدہ میں بنائے جانے والے کارپٹ نگر منتقل کردئیے جائیں گے?یہ بات ڈی سی او پشاور سراج احمد نے کارپٹ اینڈ رگز ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بتائی? ان کا کہنا تھا کہ کارپٹ نگر کے قیام کے تمام تقاضے پورے کئے جارہے ہیں? اجلاس میں واضح کیا گیا کہ کارپٹ کلیننگ میں استعمال کیا جانے والا کیمیکل مضر صحت نہیں? اجلاس میں کارپٹ بنانے کی تجارت سے وابستہ افراد کو سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا?