5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امین فہیم ،حیدرآباد سے پہلے پارٹی میں اپنی حیثیت بحال کرائیں ،فاروق ستار
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدراوروفاقی وزیرمخدوم امین فہیم کی جانب سے حیدرآبادضلع کی حیثیت کے بارے میں آج دیاگیابیان انتہائی غیرمناسب اور غیرحقیقت پسندانہ ہے ?اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مخدوم امین فہیم نے آج حیدرآبادضلع کی حیثیت کے بارے میں جن خیالات کااظہارکیاہے وہ افسوسناک ہیں، مخدوم امین فہیم کو حیدرآباد ضلع کی پرانی حیثیت بحال کرنے کی بات کرنے سے پہلے حیدرآبادکے عوام میں جاکران کے احساسات وجذبات معلوم کرناچاہیے تھے ?انہوں نے کہاکہ قائدتحریک حیدرآبادکے عوام کے احساسات وجذبات اورامنگوں کی ترجمانی توقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کررہے ہیں لیکن مخدوم امین فہیم کونسے عوام کی بات کررہے ہیں؟ کیا حیدرآباد کے ضلع اورتعلقہ ناظمین کے ساتھ ساتھ ٹنڈوالہ یار، ٹنڈومحمدخان اورمٹیاری کے سابقہ ضلع ناظمین اورکونسلروں نے حیدرآبادضلع کی پرانی حیثیت بحال کرنے کے خلاف جن خیالات اورجذبات کااظہارکیاہے کیاوہ مخدوم امین فہیم کی نظرسے نہیں گزرے؟عوام کی اکثریت کیاچاہتی ہے وہ سب کے سامنے واضح ہے لیکن اسکے باوجودحیدرآبادضلع کی موجودہ حیثیت ختم کرنے کی بات کرناقطعی طورپرغیرمناسب اورسمجھ سے بالاتر ہے?ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ حیدرآبادضلع کی پرانی حیثیت بحال کرانے سے پہلے مخدوم امین فہیم کوپیپلزپارٹی میں اپنی حیثیت بحال کرانا چاہیے ? انہوں نے کہاکہ صدر آصف زرداری اوروزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی جانب سے حیدرآبادضلع کی موجودہ حیثیت برقراررکھنے کی یقین دہانی کے بعدمخدوم امین فہیم کی جانب سے اس معاملے کوپھرچھیڑنا افسوسناک ہے? ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ ملک پہلے ہی طرح طرح کے مسائل ،مشکلات اور خطرات میں گھرا ہوا ہے لہ?ذاپیپلزپارٹی کے رہنماو?ں کونئے نئے تنازعات پیداکرنے سے گریزکرناچاہیے اورعوام کے مسائل کے حل پر توجہ دیناچاہیے ?