5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آگے چیلنجز درپیش ہیں، ڈیوڈ کیمرون اور نک کلیگ کی پریس کانفرنس
جنگ نیوز -
لندن…نو منتخب برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں مشکل فیصلے کرنے ہوں گے جبکہ نائب وزیراعظم نک کلیگ کا کہنا ہے کہ ملک کو ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے?لندن میں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سبزہ زار پر پہلی مشترکا پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ نئی حکومت کامقصدفوج کاحوصلہ بلند کرنا اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنا ہے?ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں ایک بہترین نظام دینے آئے ہیں?وزیر اعظم نے زور دیا کہ آنے والے وقتوں میں مشکل فیصلے کرنا ہونگے?پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں نائب وزیر اعظم نک کلیگ نے کہا کہ ملک کو ایک مضبوط اور مستحکم حکومت کی ضرورت ہے?ان کا کہنا تھا کہ دونوں برسراقتدار جماعتوں کو ساتھ مل کر پالیسیاں تشکیل دینا ہونگی?نگ کلیگ نے واضع کیا کہ کل کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹس حریف تھے تاہم آج اتحادی حکومت کا حصہ ہیں?دونوں رہنماوں نے توقع ظاہرکی کہ یہ اتحادی حکومت مدت پوری کرے گی،اورآئندہ انتخابات اب2015میں ہوں گے?