تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی:اے ایس ایف کے11ویں بیج کی پاسنگ آو?ٹ پریڈ

جنگ نیوز -
کراچی…ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے گیارہویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈکی تقریب اے ایس ایف ٹریننگ اکیڈمی کراچی میں ہوئی ?انسداددہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے والے اے ایس ایف کے گیارہویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر ساحراسلم بٹ تھے?تقریب میں تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں نے پیشہ وارانہ تربیت کا زبردست مظاہرہ کیا جن میں سیلف ڈیفنس اور ہتھیاروں کے بغیر دہشت گردوں پر قابوپانے کے علاوہ مختلف ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت اوریرغمالیوں کو دہشت گردوں کی قید سے آزاد کرانے کی تربیتی مشقیں شامل تھیں?اے ایس ایف کی ٹریننگ میں خواتین کمانڈوز نے بھی جوانوں کے شانہ بشانہ تربیت کے سخت مراحل کامیابی سے مکمل کیے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.