تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سپریم کورٹ نے ن لیگ کے اجمل آصف کو الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل آباد سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی تریسٹھ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اجمل آصف کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے ?جسٹس شاکر اللہ جان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست گزار رانا آفتاب کی درخواست کی سماعت کی?ان کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ گزشتہ انتخابات میں اجمل آصف نے خود کو گریجویٹ ظاہر کیا تھا تاہم ضمنی انتخابات میں انہوں نے خود کو صرف خواندہ لکھا?سابق ایم پی اے اجمل آصف کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ان کے موکل نے مسلم لیگ ق چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے اسی بنا پر انہوں نے استعفی? دیا تھا?اجمل آصف کو کسی عدالت نے نا اہل قرار نہیں دیا اور نہ ہی کسی مخالف امیدوار کی جانب سے اس معاملے کو ریٹرننگ افسر کے سامنے اٹھایا گیا ?فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اجمل آصف کو الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.