تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

عالمی طاقتیں شور شرابہ مچاکر ہمیں جھکنے پر مجبور نہیں کرسکتے،نژاد

جنگ نیوز -
تہران ... ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے عالمی طاقتوں سے کہا ہے کہ تہران کے جوہری پروگرام کے خلاف مجوزہ نئی پابندیوں کی ایک پیسے کی بھی اہمیت نہیں? دوسری طرف امریکا نے دعوی? کیا ہے کہ پابندیوں کی قرارداد سے متعلق بات چیت میں پیشرفت ہوگئی ہے?جنوب مغربی ایران میں ایک جلسے سے خطاب میں احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ اور جرمنی سمیت چھ عالمی طاقتیں پروپیگنڈے اور شور شرابہ مچاکر ہمیں جھکنے پر مجبور نہیں کرسکتے? ایرانی قوم اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی? اُدھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی کے مطابق مجوزہ پابندیوں پر امریکی وزیر خارجہ اور چینی نمائندے کے درمیان ٹیلے فون پر بات چیت ہوئی? جس میں تسلیم کیا گیا کہ عالمی قوتوں کے درمیان اقوام متحدہ میں نئی قرارداد سے متعلق تکنیکی ایشوز پر پیشرفت ہوئی ہے? ایران کیخلاف پابندیوں کے مخالف برازیل اور ترکی کے رہنما مسئلے کے حل پر ثالثی کی کوششوں کو آگے بڑھانے کیلئے 16 مئی کو تہران کا دورہ کررہے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.