5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ابوظہبی:انوکھی اے ٹی ایم،کرنسی یا کریڈٹ کارڈ ڈالئے، گولڈ بار حاصل کیجئے
جنگ نیوز -
ابوظہبی ... سونے کا انڈا دینے والی مرغی کا تو آپ نے سنا ہوگا? مگر متحدہ عرب امارات میں سونا دینے والی مشین نصب کردی گئی? کرنسی کے بدلے سنہرے سکے نکالے جاسکیں گے?اے ٹی ایم کی طرز کی یہ مشین ابوظہبی کے ایمرٹس پیلس ہوٹل میں لگائی گئی ہے? اس منفرد آئیڈیا کے خالق جرمن بزنس مین تھامس گِیزلر بھی مشین کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے? وہ اپنے ملک میں اس کا تجربہ کرچکے ہیں? ابوظہبی میں گولڈ اے ٹی ایم مشین کی تنصیب گیزلر کے گولڈ ٹو گو برانڈ کے تحت پہلی بین الاقوامی کاوش ہے? اس منفرد مشین میں کرنسی یا کریڈٹ کارڈ ڈالنے پر مارکیٹ کی قیمت کے حساب سے مختلف ڈیزائن کے حامل دس گرام کے سونے کے سکے یا گولڈ بار حاصل کیے جاسکتے ہیں? اے ٹی ایم سے نکالے جانے والے سونے کی گارنٹی ہے کہ وہ 24 قیراط کے ہونگے?