تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی :بجلی کی فراہمی میں تعطل ،شہریوں کو پریشانی کا سامنا

جنگ نیوز -
کراچی :بجلی کی فراہمی میں تعطل ،شہریوں کو پریشانی کا سامنا

کراچی… کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور مرمت کے نام پر بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے?جبکہ ولیکا گرڈ اسٹیشن سے آنے والی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ سے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی?کے ای ایس سی کے مرکز شکایات کے مطابق ولیکا گرڈ اسٹیشن سے آنے والی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، ڈیفنس اور ملیر کے بعض علاقوں میں ٹیکنیکل فالٹس کی وجہ بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی? رات گئے بجلی کی فراہمی میں تعطل سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا? شہریوں نے شکایت کی کہ کے ای ایس کے مقامی دفاتر کو شکایات درج کرانے کے باوجود بروقت شنوائی نہیں ہوئی?کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق شہر میں شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب بڑھ کر 2300 میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے?جبکہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.