5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
عراق :کاربم دھماکے میں سات افراد ہلاک اور25 زخمی
جنگ نیوز -
عراق :کاربم دھماکے میں سات افراد ہلاک اور25 زخمی
بغداد…عراق میں کاربم دھماکے میں سات افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ? حکام کے مطابق بغداد کے صدر سٹی میں ایک مشہور کیفے کے قریب پارکنگ میں کھڑی کار میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے? پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت وہاں بڑی تعداد میں نوجوان جمع تھے? زخمیوں کو امام علی اسپتال منتقل کیا گیا?