5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بھارت اور قازقستان سول جوہری معاہدے کے قریب پہنچ گئے
جنگ نیوز -
آستانہ ... بھارت اور قازقستان سول جوہری معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں? نئی دلی کا کہنا ہے کہ ڈیل پر جلد دستخط متوقع ہیں?بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے تین روزہ دورہ قازقستان کے موقع پر اپنے ہم منصب کنات سعودا وائیب سے سویلین جوہری معاہدے پر بات چیت کی? دارالحکومت آستانہ میں بھارتی وزارت خارجہ کی سیکریٹری لتا ریڈی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سلسلے میں بات چیت آخری مرحلے میں ہے اور معاہدے ہر جلد دستخط ہوجائیں گے? معاہدے کے تحت بھارت کو قازقستان کی مائننگ سیکٹر میں سرمایاکاری اور وہاں سے یورینیم کی سپلائی کی سہولت ملے گی? لتا ریڈی کے مطابق بھارت قازقستان سے پیٹرولیم درآمد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور وہاں خام تیل کی تلاش کے منصوبوں میں تعاون کرسکتا ہے? ایس ایم کرشنا نے قازق وزیر خارجہ سے پہلے صدر نور سلطان نذربائیف اور وزیراعظم کریم مَسّی موف سے بھی ملاقاتیں کیں?