تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

برازیلین ”پلے میکر“رونالڈینو ورلڈ کپ فٹ بال کے اسکواڈ سے باہر

جنگ نیوز -
ساو? پالو…سی ایم ڈی…اے سی میلان کے مڈ فیلڈر اور فٹ ورلڈ کپ میں دو بار برازیل کی نمائندگی کرنے والے ”پلے میکر“ رونالڈینو کو ورلڈ کپ 2010ء کے 23 رکنی ابتدائی اسکوڈ سے باہر کردیا گیا ہے? رونالڈینو نے آخری بار مارچ 2009ء برازیلین ٹیم کی نمائندگی کی تھی ? حالیہ سیزن میں اے سی میلان کی جانب سے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرنے پرفٹ بال کے شائقین امید کررہے تھے کہ شاید اس باررونالڈینو کو برازیل کی قومی ٹیم کا حصہ بنالیا جائے تاہم کوچ ڈونگا (Dunga) کی جانب سے 23رکنی اسکواڈ کے اعلان سے ان کی امیدیں دم توڑ گئیں?ابتدائی اسکواڈ سے رونالڈینو کے علاوہ Adriano اور اسٹرائیکر Neymar جسے شائقین نیا Robinho قرار دے رہے ہیں ، کو بھی ڈراپ کردیا گیا ہے?تاہم رونالڈینو کو 7 اضافی (Reserves/Stand-bys)کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.