5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکی ادارے فیصل شہزاد کا تعلق پاکستانی گروپ سے جوڑنے میں ناکام
جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز… ایک امریکی اخبار نے دعوی? کیا ہے کہ تفتیشی ادارے ٹائمز اسکوائر میں مبینہ دہشت گردی کی کوشش کے ملزم فیصل شہزاد کا تعلق کسی بھی پاکستانی جہادی گروپ سے جوڑنے میں تا حال ناکام ہیں?اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی تفتیشی ادارے فیصل شہزاد سے پوچھ گچھ کررہے ہیں مگر اب تک تفتیشی اداروں کو ایسے شواہد نہیں ملے جن سے ثابت ہوسکے کہ نیویارک واقعے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کسی جہادی گروپ نے کی ہے? اخبار نے امریکی سینیٹر کرسٹوفر ایس بانڈ کے حوالے سے کہا ہے کہ وائٹ ہاو س نے واقعے میں پاکستانی طالبان کے ملوث ہونے کی بات صرف شک کے بنیاد پر کی ہے لیکن تفتیشی ادارے اب تک اس واقعے کا تعلق کسی پاکستانی گروپ سے جوڑنے میں ناکام رہے ہیں?امریکی سینٹر کا کہنا ہے کہ یہ جاننے کی جلد ازجلد ضرورت ہے کہ ٹائمز اسکوائر واقعے میں کون لوگ ملوث ہیں اور فیصل شہزاد نے کس طرح بم بنانے کی تربیت حاصل کی?