تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاکستان کے ساتھ سول جوہری توانائی میں تعاون پُرامن ہے،چین

جنگ نیوز -
بیجنگ …چین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سول جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون مکمل طور پر پُرامن ہے?چینی وزارت خارجہ کی ترجمان جیانگ یو کے مطابق پاکستان کے ساتھ جوہری تعاون انتہائی محفوظ اور دونوں ملکوں پر لاگو عالمی قوانین کے عین مطابق ہے? چین اس بات کا اعادہ نائب امریکی وزیر خارجہ جیمزاسٹین برگ کے اُس بیان کے ردعمل میں آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ واشنگٹن بیجنگ کی جانب سے پاکستان کے دو سول جوہری ری ایکٹر بنانے میں مدد کرنے کے منصوبے کا احتیاط سے جائزہ لے رہا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.