تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سپریم کورٹ:ایف نائن پارک مقدمہ کی سماعت مکمل ، فیصلہ محفوظ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن کے پارک میں بے قاعدہ تعمیرات کیخلاف تمام مقدمہ کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ? چیف جسٹس افتخار چوہدری نے وفاقی ترقیاتی ادارے کے طرزعمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ?چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ایف نائن پارک کیس کی سماعت کی ، عدالت آج اس پارک میں باؤلنگ کلب کے معاملے کر زیرسماعت لائی تو کلب کی مالک کمپنی کے وکیل نے دلائل دئے ، بنچ کے رکن جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے ریمارکس میں کہا کہ جب لائسنس ناقابل ٹرانسفر ہے پھر اس کے حصص کیسے فروخت ہوئے ? جسٹس رمدے نے مزید کہا کہ کل اس پارک کی جگہ را یا موساد کو دے دی گئی تو کون ذمہ دار ہوگا ? وکیل نے اعتراف کیا کہ باؤلنگ کلب نے تقریباً19ہزار مربع فٹ بے قاعدہ تعمیر ات کی جس کا70 فیصد منہدم کردیا گیا اور باقی کو سی ڈی اے نے ریگولرائز کردیا? جسٹس رمدے نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا سی ڈی اے کسی قانون کا پابند ہے یا مادرپدر آزاد ہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سی ڈی اے کا طرز عمل پسند نہیں آیا اسے چاہیئے تھا کہ کو عدالتی حکم کا انتظارکرنے کی بجائے بے ضابطگی کیخلاف خود ہی فیصلہ کرلیتے ، بعد میں عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے ے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ? اسی مقدمہ میں عدالت پہلے ہیں پارک میں غیرملکی ریستوران ، لائبریری اور سٹیزن کلب کو اراضی الاٹمنٹ کیخلاف درخواستوں کی سماعت مکمل کرچکی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.