تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ملک کے کئی علاقوں میں اب بھی15 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری

جنگ نیوز -
کراچی …ملک کے کئی علاقوں میں اب بھی پندرہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ23 دن گزرنے کے باوجود بلوچستان کے علاقے چھتر میں متاثرہ ٹاور کی مرمت کا کام مکمل نہیں ہو سکاہے? ضلع نصیر آباد کے علاقے چھتر میں20 اپریل کو 220کے وی کے ٹرانسمیشن لائن ٹاورز کونقصان پہنچایا گیاتھا جس کے بعد شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن پشین،قلعہ سیف اللہ سمیت مختلف علاقوں میں بیس گھنٹے کی روزانہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،اب تک ٹاورز کی مرمت مکمل نہیں ہو سکی ہے?مشتعل مظاہرین نے آج کوئٹہ چمن شاہراہ کو مسیزئی اڈے کے قریب بلاک کر کے احتجاج کیا تاہم بعد میں سڑک کھول دی گئی?جھل مگسی ،سبی اور بولان کے مختلف علاقوں میں دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ?میپکو ترجمان کے مطابق میپکو ریجن کو 3 سو میگا واٹ کی شارٹ فال کا سامنا ہے?ملتان ، خانیوال ، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور ، مظفر گڑھ ، لیہ ، وہاڑی، جلال پور پیر والا ، شجاع آباد اور خان گڑھ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں پندرہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ? حیدر آباد،نواب شاہ،لاڑکانہ،سکھر اورجیکب آباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے?حیدر آباد کے کچھ علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ بھی کی جا رہی ہے?خیبر پختونخواکے ضلع سوات اور ملحقہ علاقوں میں چھ سے سات گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے چھوٹے کاروباری اور گھریلو صارفین کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.