5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لوڈشیڈنگ اور بدامنی: کوئٹہ اور مستونگ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ اور مستونگ میں ٹارگٹ کلنگ،اغوا برائے تاوان، بجلی کی لوڈشیڈنگ اورکسٹم حکام کے مبینہ ناروا سلوک کیخلاف شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے،کولپور کے مقام پر مظاہرین نے کوئٹہ سبی شاہراہ بلاک کردی?انجمن تاجران بلوچستان نے شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دی تھی?انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ امن و امان کی خراب صورت حال کے سبب کاروبار تباہ ہوگیا ہے جبکہ کسٹم حکام اندرون بلوچستان جانیوالے سامان کو بلیلی چیک پوسٹ پر پکڑلیتے ہیں اور ناجائز طور پر کسٹم ڈیوٹی وصول کی جاتی ہے?ہڑتال کی وجہ سے کوئٹہ میں لیاقت بازار، عبدالستار روڈ،جناح روڈ،سورج گنج بازار، مسجد روڈ،میکانگی روڈ ، سیٹلائٹ ٹاون اور دیگر علاقوں میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں ? سڑکوں پر ٹریفک اور تعلیمی اداروں میں حاضری بھی معمول سے کم ہے?مستونگ میں بھی تمام کاروباری مراکز بند ہیں? مظاہرین نے کولپور کے مقام پر کوئٹہ سبی شاہراہ بلاک کردی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ?