5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
2008: دنیا بھر میں 68%بچے اسہال، نمونیا اور ملیریا سے ہلا ک ہوئے
جنگ نیوز -
اقوام متحدہ…سی ایم ڈی…عالمی ادارہ صحت اور عالمی ادارہ برا ئے اطفال کی ایک مشترکہ رپورٹ کے مطا بق 2008 میں دنیا بھر میں پا نچ سال سے کم عمر اڑسٹھ (68) فیصد بچے ڈائیریا ،نمونیا اور ملیریا جیسے انفیکشنزسے ہلا ک ہو ئے ? رپو رٹ کے مطا بق 2008میں پانچ سال سے کم عمر کُل اٹھا سی (88)لاکھ بچوں کی اموا ت ہوئیں جن میں دو تہائی اموات مختلف انفیکشنر کے باعث ہوئیں ?رپورٹ کے مطابق پندرہ لاکھ اسی ہزار بچے نمونیا ،تیرہ لاکھ چالیس ہزار اسہال اور سات لاکھ تیس ہزار ملیریا سے ہلا ک ہو ئے ? رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کی ہلاکت کے سب سے زیا دہ واقعات انڈیا،نا ئجیریا،کانگو،پاکستان اور چین میں ہو تے ہیں جبکہ ان میں سے صرف ایک فیصد اموات ترقی یافتہ مما لک میں ہو تی ہیں ?