تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ڈگری کی شرط نوابزادہ نصراللہ کو ایوان سے باہرکرنے کیلئے رکھی گئی، وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نوابزادہ نصراللہ کوایوان سے باہر رکھنے کیلئے ڈگری کی شرط عائد کی گئی? قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہیہ طے کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ ڈگری جعلی ہے یا نہیں، اسمبلی کے کئی ممبران کی ڈگریاں عدالت میں چیلنج ہوئی ہیں، عدالتوں کی جانب سے فیصلہ ہونے تک کس طرح کہاجاسکتاہے کہ ڈگری جعلی ہے? انہوں نے کہا کہ انتخابات لڑنے کیلئے گریجویشن کی شرط نہیں ہوتی، ایم کیو ایم کے سوا تمام جماعتوں نے گریجویشن کی شرط کی مخالفت کی تھی?انہوں نے کہا جعلی ڈگریوں کے باعث پارلیمنٹ کی تذلیل ہورہی ہے، ان کو الیکشن نہیں لڑنا چاہئے اور سیاسی جماعتیں بھی ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کریں ? جمشید دستی کے حوالے سے انہون نے کہا کہ ان کے حوالے انہوں نے پارٹی کا فیصلہ قبول کیا، سینئر وائس چیئر مین کی حیثیت سے پارٹی کے فیصلوں کا پابند ہوں? اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کواتنا کمزور نہ کردیں کہ کل کو خود بھی نہ چل سکیں،آپ وزیراعظم کو کمزور کریں گے تو ادارہ کیسے مضبوط ہوگا،پارلیمنٹ ربڑ اسٹیمپ نہیں،خود مختار ادارہ ہے، ارکان کو چاہیے وہ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں?انتخابات میں میرے بھائی کو ایک ورکر کے طور پر ٹکٹ دیا گیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.