5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سوئیڈن کی جامعہ میں توہین رسالت کے مرتکب کارٹونسٹ پر حملہ
جنگ نیوز -
اسٹاک ہوم…سی ایم ڈی…سوئیڈن کی ایک جامعہ میں نبی کریم?کی اہانت کے مرتکب کارٹونسٹ پر طالبعلموں نے حملہ کردیا?سوئیڈن ہی سے تعلق رکھنے والے کارٹونسٹLars Vilks نے محمد ? کا خاکہ تیار کرکے نہ صرف نبی کریم ? کی شان میں گستاخی کی تھی بلکہ اس سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا تھا? گزشتہ روزLars جب ”اظہار رائے کی آزادی“ کے موضوع پر لیکچر دینے سوئیڈن کی قدیم جامعہ UPPSALA پہنچا تو طالبعلموں کے ایک گروہ نے سوئیڈش کارٹونسٹ پر حملہ کردیا جس سے اس کا چشمہ ٹوٹ گیا تاہم پولیس کے بروقت مداخلت سے Lars Vilks زخمی ہونے سے محفوظ رہا? اس واقعہ کے بعد پولیس سوئیڈش کارٹونسٹ کو جامعہ سے بحفاظت نکال کر لے گئی?