5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امیتابھ بچن نے آئیفا 2010میں شرکت کی تصدیق کردی
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنی علالت اور تاملوں کے احتجاج کے باوجود 3جون کو سری لنکا میں منعقد ہونے والے آئیفا ایوارڈ 2010ء میں شرکت کی تصدیق کردی ہے?دوسری جانب ممبئی میں امیتابھ بچن کی رہائش گاہ کے باہر درجنوں تامل شہری دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور وہ ان سے IIFA میں شرکت نہ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں? دھرنا دینے والوں کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں تامل شہریوں کا قتل عام کیا گیاہے لہذا امیتابھ بچن IIFA کی تقریب میں شرکت نہ کریں? تاہم IIFA کے برانڈ ایمبیسیڈرامیتابھ بچن جو گزشتہ کچھ دنوں سے علیل بھی ہیں، نے تامل شہریوں کے مطالبے کو نظر انداز کرتے ہوئے IIFA میں شرکت کا اعلان کردیا ہے? سری لنکا ٹورسٹ بورڈ کے اعلی حکام نے بھی تقریب میں امیتابھ بچن کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے ساتھ ان کی بہو ایشوریہ رائے اورابھیشک بچن بھی آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں شریک ہوں گے? بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان پہلے ہی فلم انڈسٹری کی اس اہم ترین تقریب میں اپنی حاضری کی یقین دہانی کرواچکے ہیں اور تقریب میں امیتابھ بچن کی عدم شرکت کی افواہوں سے یہ بات مشہور ہوگئی تھی کہ امیتابھ بچن کی جگہ شاہ رخ آئیفا ایوارڈ کی تقریب کی میزبانی کریں گے تاہم امیتابھ کے اس اعلان سے وہ تمام افواہیں بھی دم توڑگئیں?واضح رہے کہ تامل بھارتی اداکار رجنی کانت،کمل ہاسن،Surya ،ووجے اور اجیت پہلے ہی آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکے ہیں?