تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ملائشیا:ٹریفک کی تیز رفتاری روکنے کیلئے فرشتوں کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں

جنگ نیوز -
کوالا لمپور…سی ایم ڈی…تیز رفتاری دنیا بھر میں ہمیشہ سے انتہائی سنگین مسئلہ رہا ہے اور دنیا بھر کی حکومتیں اس سے نمٹنے کے لیے مختلف راستے اختیار کرتی آئی ہیں?حال ہی میں سوئیزرلینڈکی پولیس نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے انتہائی دلچسپ اقدام اٹھایا ہے?سوئزرلینڈ کی پولیس انتظامیہ نے سڑکوں پر تیز رفتار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ان رفتار کی سنگینی سے روشناس کرانے کے اداکاروں کو بھرتی کرنا شروع کردیا ہے?یہ اداکار چھ مہینے تک ہفتے بھر میں بیس گھنٹے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے جس میں وہ باقاعدوں مخملی پَروں والا فرشتوں کا لباس زیب تن کرکے سڑک کنارے کھڑے پائے جائیں گے?کسی بھی تیز رفتار موٹر سائیکل یا گاڑی کو دیکھ کر یہ فرشتوں نما لباس زیب تن کیے اداکار اسے ہاتھ کے اشارے سے رفتار آہستہ رکھنے کا مشورہ دیتے نظر آئیں گے?واضح رہے کہ سوئزرلینڈ پولیس کو یہ اچھوتا خیال ایک تشہیری مہم سے ملا تھا جسے انہوں نے عملی زندگی میں رائج کرکے مسئلے کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.