5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد… محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے? جب کہ آئندہ ایک سے دو روز کے دوران ملک کے اکثر وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم کے خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے?گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی?سب سے زیادہ بارش مری میں 13ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، جبکہ پارا چنار 9، چلاس ، رسالپور 7لوئر دیر، پشاور6اسلام آباد ، کاکول 4، مظفر آباد ، کوہاٹ 3چکلالہ ، دیر ،منگلہ ، جہلم میں 2ملی ممیٹر بارش ریکارڈ کی گئی? جب کہ کم سے کم درجہ حرارت یہ رہے?اسلام آباد 18، لاہور 26، کوئٹہ 17، مظفر آباد17، ملتان 27، کراچی27، پشاور20، گلگت 14، مری9اور فیصل آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا?ملک بھر میں کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار اور کالام میں 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا?