تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کرن جوہرکے مذاق پر شاہ رخ خان کی بھپتی

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اورشاہ رخ خان کی دوستی کے قصے جہاں سب کے علم میں ہیں وہیں دونوں دوست ایک دوسرے پر بھپتیاں کسنے سے بھی باز نہیں آتے? کرن جوہرجو فیشن سے اپنے بے حد لگاؤ کی وجہ سے اکثر مذاق کا نشانہ بنتے ہیں اس دفعہ شاہ رخ خان کے مذاق کانشانہ بن گئے?ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے جب فلم ”مائی نیم ازخان“ کے ہدایت کار کرن جوہر نیویارک کے ایک ہوٹل میں قیا م پذیر تھے تو رات 2بجے فائر الارم بجنے پر تمام لوگ شب خوابی کے لباس میں بغیر میک اپ کے ہوٹل کے لابی میں پہنچ گئے?کرن جوہر نے ٹیوٹر پر اس واقعہ کا ذکر تے ہوئے کہتے ہیں کہ اس واقعہ کا خوفناک پہلویہ تھا کہ وہاں سب لوگ بغیر میک اپ اور شب خوابی کے لباس میں تھے?شاہ رخ خان نے اس مو قع کوبھی ہا تھ سے نہیں جانے دیا اور اپنے دوست کرن جوہر پر بھپتی کستے ہوئے کہا ہے کہ اس موقعہ پر بھی کرن جوہر یقیناتیار ہوکر نیچے پہنچے ہوں گے،کیونکہ کرن جوہر کے پاس اس ہنگامی صورتحال کے لیے بھی ضرور خصوصی کپڑ ے ہوں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.