تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

برطانیہ میں 500کے یورو نوٹ کی فروخت کو بند کردیا گیا

جنگ نیوز -
لندن …برطانیہ کے ایکسچینج آفس نے500 یورو کرنسی نوٹ کے جرائم میں استعمال کی وجہ سے اس کی فروخت بند کردیا?برطانوی حکام کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یورو کی سب سے بڑی مالیت کا500 یورو کرنسی کا بینک نوٹ عام افراد کے استعمال میں نہیں آتا ہے اور اس کا90 فیصد استعمال جرائم پیشہ افراد، منی لانڈرنگ اور ٹیکسوں کو بچانے کیلئے استعمال کیا جاتاہے? برطانوی حکام کا کہناہے کہ500 یورو کے کرنسی نوٹ کے ذریعے بڑی رقوم کی منتقلی آسان ہوجاتی ہے،20 برطانوی پاؤنڈ کے10 لاکھ مالیت کی کرنسی کا وزن50 کلو گرام ہوتا ہے جبکہ اسی مالیت کے500 یورو کرنسی نوٹوں کا وزن دو کلو گرام سے کچھ زیادہ ہوتا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.