5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
این آر او عملدرآمدکیس: مستعفی سیکرٹری قانون اور چیئر مین نیب کی طلبی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ ، این آر او کو کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے پر عمل درآمد کے مقدمہ میں سابق سیکرٹری قانون جسٹس ریٹائرڈ عاقل مرزا، چیئرمین نیب نوید احسن اور وفاقی سیکریٹری داخلہ کو کل طلب کرلیا ہے ?جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے این آر او فیصلہ عمل درآمد کیس کی سماعت کی? اس موقع پر عدالت میں اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق، چیئرمین نیب نوید احسن بھی موجود تھے?ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ایف آئی اے کے سابق افسر احمد ریاض شیخ کی تعیناتی پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی جس پرعدالت نے سیکریٹری قانون کو کل طلب کرلیا ہے، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مستعفی سیکریٹری قانون آپریشن کے بعد لاہور میں ہیں اور ان کی صحت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ عدالت میں پیش ہوں ? عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سیکریٹری قانون اسپتال میں ہیں تو اٹارنی نے بتایا کہ نہیں، اس پر جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ عدالت نے ان سے اہم معاملات کے بارے میں پوچھناہے لہذاانہیں اور چیئرمین نیب کو کل عدالت میں پیش ہونا چاہیے،بعد میں سماعت ملتوی کردی گئی?