تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ترسیلات زر کی تیز ترین منتقلی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،سید علی رضا

جنگ نیوز -
کراچی …نیشنل بینک کے صدر سید علی رضا نے کہا ہے کہ اگر ترسیلات زر کے غیر قانونی ذرائع کو بند کر دیا جائے تو سمندر پار پاکستانیوں کی رقوم ملک کیلئے زرمبادلہ کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ بن سکتی ہیں?کراچی میں ویسٹرن یونین کے ساتھ رقوم کی منتقلی کا افتتاح کرتے ہوئے سید علی رضا نے کہا کہ برآمدات کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمبادلہ کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں، انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک ویسٹرن یونین کے ساتھ سمندر پار پاکستانیوں کی رقوم تیز ترین طریقے سے وطن لانے کیلئے اقدامات کررہا ہے تاکہ ہنڈی حوالے کی حوصلہ شکنی کی جاسکے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.