تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ٹائیگرووڈ کی بیوی کا طلاق کیلئے مقدمہ کرنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
نیویارک …جنگ نیوز…گالف کے عالمی کھلاڑی ٹائیگرووڈ کی بیوی نے سویڈن میں ٹائیگرووڈ سے طلاق کے لئے مقدمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا? میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگرووڈ کی بیوی ایلن نورد گرن نے کہا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر میں سویڈن کی عدالت میں اپنے شوہر سے طلاق کیلئے درخواست دیں گی? ایلن نے بتایا کہ وہ اس وقت بچوں کی پرورش اورنگہداشت کے حوالے سے معاملات طے کر رہی ہیں جبکہ ہم اپنے اثاثے بھی تقسیم کریں گے? یہ تمام معاملات طے کئے جانے کے فوری بعد طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا جائے گا? ایلن سویڈن کی شہری ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ٹائیگرووڈ نے عدالت سے رجوع کرنے کے فوری بعد اسے طلاق دینے کا وعدہ کرلیا ہے تاکہ ان کی نجی زندگی کو اچھالا نہ جائے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.