تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ہنزہ: عطاآباد کی حادثاتی جھیل میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ

جنگ نیوز -
ہنزہ…ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے، اب تک جھیل کی گہرائی334 فٹ تک پہنچ چکی ہے? سرکاری ذرائع کے مطابق سانحہ عطا آباد کے بعد بننے والی حادثاتی جھیل کی صورتحال دیکھتے ہوئے ضلع ہنزہ نگر میں علی آباد، کریم آباد، حسین آباد، خان آباد، ششکٹ ،چھلت ، سکندر آباد، گلمت اور شایارمیں نو امدادی مراکز قائم کردیے گئے? جہاں سیلاب کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کو رہائش اور دیگر سہولتیں مہیا کی جائیں گی? ضلع ہنزہ نگر میں سیلاب سے چار ہزار افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے،جبکہ سیلاب سے متاثر ہونے والے دیگرافراد بھی انھی امدادی مراکز سے رابطہ کرسکتے ہیں?ہنزہ نگر کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے? گلگت کے نشیبی علاقوں سے بھی لوگوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے ہدایت کی گئی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.